صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پوپ لیو نے بتایا کہ رومن کیتھولک چرچ کی اعلیٰ قیادت کئی سالوں سے دو ریاستی حل کی حمایت کر رہی ہے، لیکن اسرائیل اسے قبول کرنے سے قاصر ہے۔

مزید پڑھیں: پوپ لیو کا دورہ ترکیہ، 1700 سالہ مذہبی سنگِ میل کی تقریبات میں شرکت


انہوں نے مزید کہا کہ چرچ کے مطابق دو ریاستی حل ہی اسرائیل فلسطین تنازع کا پائیدار اور قابل عمل حل ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہولی سی نے 2015 میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیا تھا۔