اسرائیلی فوج کے مطابق گزشتہ ایک گھنٹے کے دوران لبنان سے داغا گیا ایک راکٹ مارگالیوت اور کیریات شمونہ کے علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے کے بعد فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا۔
فوجی بیان میں کہا گیا کہ لبنان سے داغے گئے مزید دو راکٹ جنوبی لبنان میں موجود اسرائیلی فوجی دستوں کے قریب گرے، تاہم ان واقعات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
دوسری جانب شمالی اسرائیل کے علاقوں روش ہنیکرا اور بیتزیت بیچ میں "دشمن طیارے کی دراندازی" کے انتباہی سائرن بھی بجائے گئے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ایک دھماکا خیز ڈرون لبنان کی سرحد کے قریب اسرائیلی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ط
Hezbollah released footage showing an FPV drone strike on an IDF vehicle in the Israeli Galilee Forest Camp military base near the town of Shtula, northern Israel, near the border with Lebanon. pic.twitter.com/4cAdbYV7hB
— AMK Mapping 🇳🇿 (@AMK_Mapping_) June 1, 2026
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم سکیورٹی فورسز نے علاقے میں نگرانی اور حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان سرحدی جھڑپوں اور حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث خطے میں وسیع تر تصادم کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔







