اسرائیلی میڈیا کے مطابق صدر ہرزوگ شمالی اسرائیل میں موجود تھے جب ایک پہاڑی علاقے میں میزائل آ کر گرا۔ اس دوران وہ کریات شمونہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

دوسری جانب ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق کی 78ویں لہر کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اس کارروائی کے دوران تل ابیب، ایلات اور ڈیمونا کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کو بھی ہدف بنایا گیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ان حملوں میں جدید میزائلز، جن میں عماد اور قدر شامل ہیں، استعمال کیے گئے، جب کہ جدید ڈرونز کے ذریعے بھی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ حملے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ایران و اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کی ایک اور کڑی قرار دیے جا رہے ہیں۔