ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے ایکس پیغام  میں کہا ہے پاکستان کی ثالثی ہفتے کی صبح شروع ہونیوالے مذاکرات ابھی جاری ہیں، پاکستان کی ثالثی میں اہم مذاکرات ہوئے۔

ان کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان پیغامات اور متن کا متعدد بار تبادلہ ہوا، ایران اپنے ملکی مفادات کے تحفظ کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لارہا ہے۔

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ فریقین کے درمیان اہم موضوعات پر گفتگو ہوئی، ایران اور خطے میں جنگ کا خاتمہ مذاکراتی عمل میں شامل ہے۔