عرب میڈیا کے مطابق پاکستان کی ایک اہم شخصیت کل ایران کا دورہ کر سکتی ہے، جہاں اس دورے کے دوران معاہدے کے حتمی مسودے کی تکمیل کا اعلان متوقع ہے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور حج سیزن کے بعد اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی 24 گھنٹوں کے اندر دوسری بار اہم دورے پر تہران پہنچے ہیں۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے امریکا۔ایران مذاکرات سے متعلق ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔
چند روز قبل بھی وفاقی وزیر داخلہ نے ایران کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان، چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقاتیں کی تھیں۔
بعد ازاں محسن نقوی ایران سے براہِ راست بلوچستان پہنچے تھے، جہاں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے۔






