اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یاد رکھیں وہ وقت جب میں نے ایران کو دس دن دیے تھے کہ یا تو معاہدہ کرے یا آبنائے ہرمز کھول دے، اب وہ وقت ختم ہونے والا ہے۔
انہوں نے مزید لکھااب صرف 48 گھنٹے باقی ہیں، اس کے بعد ان پر قیامت ٹوٹ پڑے گی۔
اس سے قبل 27 مارچ کو ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایرانی توانائی تنصیبات پر کسی بھی ممکنہ حملے کو دس دن کے لیے مؤخر کر رہے ہیں۔
دریں اثنا، ایک اور سوشل میڈیا پوسٹ میں امریکی صدر نے امریکی معیشت پر محصولات کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام معاملات کے ساتھ ساتھ ایک جوہری ایران سے نجات بھی ضروری ہے۔






