ایرانی حکام کے مطابق تدفین سے قبل آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے جسدِ خاکی کو عراق کے مقدس شہروں نجف اشرف اور کربلا لے جایا گیا، جہاں لاکھوں عقیدت مندوں نے آخری دیدار کیا اور نمازِ جنازہ و تعزیتی مراسم میں شرکت کی۔
گورنر آفس کے مطابق کربلا میں شہید رہبرِ اعلیٰ کے جسدِ خاکی کی آمد پر لاکھوں افراد جمع ہوئے، جبکہ میت کو حضرت عباسؓ اور امام حسینؓ کے روضوں پر بھی لے جایا گیا۔
🔴ہنگامی بنیادوں پر آیت اللہ خامنہ ای اور ان کے اہلِ خانہ کی تابوت کو جنازے کے آخری مرحلے کے لیے عراق سے ایران کے شہر مشہد منتقل کیا جا رہا ہے۔ pic.twitter.com/1q85Q2kQy5
— RTEUrdu (@RTEUrdu) July 9, 2026
اس سے قبل نجف اشرف میں حضرت علیؓ کے روضہ مبارک پر نمازِ جنازہ ادا کی گئی، جہاں بھی لاکھوں زائرین اور سوگوار موجود تھے۔
دوسری جانب تہران اور قم میں بھی گزشتہ دنوں شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ان کے اہلِ خانہ کی نمازِ جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کرکے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔







