اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے ایران کی بحریہ، فضائیہ، فضائی دفاعی نظام اور ریڈار سسٹمز کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس اب بہت کم وسائل باقی رہ گئے ہیں، صرف چند میزائل بچے ہیں جو مجموعی صلاحیت کا ایک چھوٹا حصہ ہیں۔
PRESIDENT TRUMP: We’ve knocked out Iran’s navy, air force, and anti-aircraft. They have a small percentage of missile making facilities. The rest could come very quickly if we don’t make a deal.
— Department of State (@StateDept) April 29, 2026
Iran isn’t going to have a nuclear weapon. They know it. Everybody else does too. pic.twitter.com/dPmXMRdlBI
ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے تقریباً 80 فیصد میزائل بنانے کے مراکز تباہ کیے جا چکے ہیں، جس کے باعث اس کی دفاعی طاقت شدید متاثر ہوئی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن بھی نہیں چاہتے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرے۔ ایران جانتا ہے اور دنیا کے دیگر ممالک بھی جانتے ہیں کہ وہ جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔







