غیرملکی نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق اس موقع پر اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ خطے میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ حمایت اور یکجہتی میں کھڑا ہے، جو نشانہ بنے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے مشرق وسطی میں اپنے اتحادیوں کی سلامتی کے لیے دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کے اقدامات کیے ہیں، ہماری افواج فعال ہیں۔
کیئر اسٹارمر نے کہا کہ برطانوی طیارے آج آسمان میں موجود ہیں، تاکہ خطے میں مشترکہ دفاعی کارروائیوں کے ذریعے اپنے شہریوں، مفادات اور اتحادیوں کی حفاظت کی جا سکے، جیسا کہ برطانیہ نے پہلے بھی بین الاقوامی قانون کے مطابق کیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ برطانیہ نے اپنے فوجی اڈوں اور اہلکاروں کے لیے حفاظتی اقدامات کی سطح سب سے اعلیٰ سطح تک بڑھا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، اب تک ہم کیا جانتے ہیں؟
برطانوی وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہم خطے میں موجود برطانوی شہریوں سے رابطے میں ہیں اور ان کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔







