میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ہم ایران کے خلاف جنگ جیت چکے ہیں، ایران کو مکمل شکست دے چکے ہیں۔ مذاکرات جاری ہیں، لیکن آگے کیا ہوتا ہے، یہ دیکھنا باقی ہے۔
🚨 President Trump to the press just now outside the White House: “Whether we make a deal or not, it makes no difference to me, we win”. pic.twitter.com/xBE943xzEI
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) April 11, 2026
انہوں نے کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں کچھ بارودی سرنگیں بچھائی تھیں جنہیں بعد میں ہٹا دیا گیا ہے۔ امریکا نے خطے میں ایران کو 'جنگی محاذ پر شکست' دی ہے۔ ہمارے پاس بارودی سرنگین صاف کرنے والی مشینری ہے جو ہرمزکی صفائی کررہے ہیں۔
امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ اگر چین ایران کو ہتھیار فراہم کرتا ہے تو اسے بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑےگا۔







