امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکا نے اسرائیل کی جانب آنے والے میزائلوں کو تباہ کرنے کے لیے 200 سے زائد تھاڈ انٹرسیپٹرز استعمال کیے، جب کہ 100 سے زیادہ ایس ایم-3 اور ایس ایم-6 انٹرسیپٹرز بھی داغے گئے۔
رپورٹ میں محکمہ دفاع کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا گیا کہ خود اسرائیل نے اپنے دفاع کے لیے 100 سے کم ایرو انٹرسیپٹرز اور تقریباً 90 ڈیوڈ سلنگ سسٹم کے میزائل استعمال کیے۔
رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر امریکا نے اسرائیل کے دفاع کے لیے اسرائیلی افواج کے مقابلے میں کہیں زیادہ تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
A new report has revealed the scale of America’s military involvement in defending Israel during the Iran conflict. According to reports, the US fired more than 200 THAAD interceptors & over 100 additional interceptor missiles during the fighting.@JoshBarnesNews tells you more pic.twitter.com/13qkxpMDUU
— Firstpost (@firstpost) May 22, 2026
ایک امریکی عہدیدار نے امریکی اخبار کو بتایا کہ اگر ایران کے ساتھ دوبارہ جنگ شروع ہوتی ہے تو امریکا کو اسرائیل کے دفاع کے لیے مزید انٹرسیپٹرز استعمال کرنا پڑ سکتے ہیں، کیونکہ اسرائیل نے اپنے کچھ میزائل دفاعی نظام مرمت کے لیے بھیج دیے ہیں۔
رپورٹ میں ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے کہا گیا کہ اسرائیل اپنے طور پر جنگ لڑنے اور جیتنے کی مکمل صلاحیت نہیں رکھتا، لیکن عام طور پر لوگ اس پہلو کو نہیں دیکھتے۔






