آذربائیجانی ٹی وی چینلز کو دیے گئے انٹرویو میں صدر علیوف نے بتایا کہ آذربائیجان نے غزہ میں مجوزہ امن فورس، یعنی انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس (آئی ایس ایف)، سے متعلق سوالات کی ایک فہرست امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو بھجوائی ہے۔

صدر الہام علیوف کے مطابق حکومت نے 20 سے زائد نکات پر مشتمل سوال نامہ امریکی حکام کو ارسال کیا ہے، تاہم امن فورس میں شرکت کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ آذربائیجان سے باہر کسی بھی قسم کی عسکری کارروائی میں حصہ لینے کے فیصلے پر غور نہیں کر رہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ نومبر میں آذربائیجان کی حکومتی ذرائع نے بیان دیا تھا کہ جب تک اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑائی مکمل طور پر ختم نہیں ہوتی، آذربائیجان عالمی امن فورس کے لیے فوج فراہم نہیں کرے گا۔