سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی کرسٹی نویم نے بتایا کہ فائرنگ کے مشتبہ شخص نے امریکا آنے کے لیے اسی گرین کارڈ لاٹری پروگرام کا استعمال کیا تھا۔
گرین کارڈ لاٹری پروگرام، جسے ڈائیورسٹی ویزا (Diversity Visa – DV) پروگرام بھی کہا جاتا ہے، ہر سال تقریباً 50 ہزار افراد کو امریکا میں مستقل رہائش اور کام کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس کے تحت افراد بعد میں امریکی شہریت کے لیے بھی اہل ہو سکتے ہیں۔
چند روز قبل براؤن یونیورسٹی اور ایم آئی ٹی میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے تھے۔ ملزم پرتگالی شہری کلاڈیو مانوئل نیویس ویلینتے 2017 میں ڈائیورسٹی ویزا لاٹری پروگرام کے تحت امریکا آیا اور اسے گرین کارڈ دیا گیا تھا۔
48 سالہ نیویس پر الزام ہے کہ اس نے براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ کرکے 2 طلبہ کو ہلاک اور 9 افراد کو زخمی کیا، جبکہ اسی واقعے میں ایک ایم آئی ٹی پروفیسر بھی ہلاک ہوا۔







