فاتح بیرول کے مطابق آئی ای اے کے رکن ممالک نے ہماری ایجنسی کی تاریخ میں تیل کے ہنگامی ذخائر کی اب تک کی سب سے بڑی ریلیز شروع کرنے کے لیے متفقہ طور پر ووٹ دیا ہے۔
IEA agrees to release of emergency oil reserves in effort to calm surging prices.
— euronews (@euronews) March 11, 2026
The International Energy Agency said it will make 400 million barrels of oil available from its members’ emergency reserves.
Follow our live blog for the latest updates: https://t.co/iShwceyg0Z pic.twitter.com/SN2UrxAOsL
آئی ای اے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے تمام 32 رکن ممالک نے اس اقدام کی حمایت کی ہے۔
فاتح بیرول کا کہنا تھا کہ عالمی تیل منڈی کو جس نوعیت اور پیمانے کے چیلنجوں کا سامنا ہے، اس کی مثال ماضی میں کم ہی ملتی ہے۔
آئی ای اے کے مطابق ہنگامی ذخائر سے تیل کی فراہمی ہر رکن ملک کے قومی حالات کے مطابق اور مقررہ وقت پر مارکیٹ میں فراہم کی جائے گی۔
واضح رہے کہ یہ چھٹا موقع ہے جب آئی ای اے نے تیل کے ذخائر کے مربوط اجرا کی منظوری دی ہے۔ اس سے قبل 1991، 2005 اور 2011 میں ایک ایک مرتبہ، جب کہ 2022 میں دو مرتبہ ایسے اقدامات کیے جا چکے ہیں۔






