نئے سال کے موقع پر اپنے خطاب میں شی جن پنگ نے کہا کہ تائیوان کا چین کے ساتھ دوبارہ الحاق ناگزیر ہے اور یہ عمل وقت کی پکار ہے۔
🚨🇨🇳 Xi Jinping declares Taiwan reunification “unstoppable” in his New Year’s address!
— WAR (@warsurveillance) January 1, 2026
“Taiwan belongs to China!”
Tensions across the Strait are rising as 2026 begins. pic.twitter.com/iQk91Tbruq
یہ بیان تائیوان کے قریب چین کی دو روزہ فوجی مشقوں کے اختتام کے ایک دن بعد سامنے آیا، جو امریکا کی جانب سے تائیوان کو 11 ارب ڈالر سے زائد کے ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری کے بعد کی گئی تھیں۔
چینی صدر نے کہا کہ چین ہمیشہ تاریخ کی درست سمت پر کھڑا رہا ہے اور عالمی امن، ترقی اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے لیے تمام ممالک کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔
انہوں نے ہر سال 25 اکتوبر کو تائیوان ریکوری ڈے منانے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ دن دوسری عالمی جنگ کے بعد تائیوان پر جاپانی قبضے کے خاتمے کی یاد دلاتا ہے۔
China’s Xi says ‘reunification’ with Taiwan ‘unstoppable’ https://t.co/801fJOUGIJ pic.twitter.com/LMVwjfKzvb
— Al Jazeera English (@AJEnglish) January 1, 2026
شی جن پنگ نے چین کی مصنوعی ذہانت، خلائی صنعت اور چِپس کی تحقیق میں ہونے والی پیش رفت کو بھی سراہا اور کہا کہ یہ کامیابیاں چین کو دنیا کی تیز ترین ترقی کرنے والی معیشتوں میں شامل کر رہی ہیں۔







