چینی سرکاری میڈیا کے مطابق، بیجنگ نے زور دیا کہ ایران کی قومی خودمختاری، سکیورٹی اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے اور خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنا ضروری ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق، ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں اور چین کو لڑائی کے پھیلنے کے حوالے سے گہری تشویش ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ فریقین فوری طور پر فوجی آپریشنز روکیں اور لڑائی کے پھیلاؤ سے بچیں، کیونکہ چین بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا ہے۔