نیو یارک ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگرچہ چین تائیوان کو اپنا حصہ سمجھتا ہے اور اس معاملے پر بیجنگ کے اپنے مؤقف ہیں، تاہم وہ نہیں سمجھتے کہ چینی صدر شی جن پنگ ان کے اقتدار کے دوران تائیوان کے خلاف طاقت کا استعمال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تائیوان سے متعلق فیصلے چین کی قیادت پر منحصر ہیں، تاہم اگر چین نے تائیوان کے خلاف کوئی اقدام کیا تو وہ اس پر خوش نہیں ہوں گے۔ امریکی صدر نے امید ظاہر کی کہ چین اس قسم کی کارروائی سے گریز کرے گا۔

دوسری جانب امریکہ اور روس کے درمیان جوہری معاہدے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر نیو اسٹارٹ معاہدہ ختم ہو رہا ہے تو اسے ہونے دیا جائے، تاہم مستقبل میں ہونے والے کسی بھی نئے جوہری معاہدے میں چین کو بھی شامل کیا جانا چاہیے۔

مزید پڑھیں: امریکا سے چین تک، گرین لینڈ ایک نیا عالمی تنازع کیوں بن چکا ہے؟

واضح رہے کہ امریکہ اور روس کے درمیان نیو اسٹارٹ جوہری معاہدہ 5 فروری کو ختم ہو رہا ہے۔