نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ ان پانچ ڈیموکریٹک ریاستوں مینی سوٹا، کیلیفورنیا، نیویارک، الینوائے اور کولوراڈو میں بڑے پیمانے پر کرپشن پائی جاتی ہے، تاہم امریکی حکومت کی جانب سے ان الزامات کے حق میں کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے گئے۔
🚨 Trump administration halts $10B in federal funding to five Democratic-led states over alleged child care fraud
— Anadolu English (@anadoluagency) January 7, 2026
🏛️ Health and Human Services Department freezes aid to California, Colorado, Illinois, Minnesota and New York https://t.co/rVR5iy17Zr pic.twitter.com/BGw8Gpytui
رپورٹ کے مطابق وفاقی فنڈنگ میں اس بھاری کٹوتی کے نتیجے میں مذکورہ ریاستوں میں بچوں کی دیکھ بھال سے متعلق سبسڈی، سماجی خدمات اور کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے نقد امداد کے متعدد منصوبے شدید متاثر ہوں گے، جن سے مستفید ہونے والے افراد کی تعداد لاکھوں میں ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ٹرمپ انتظامیہ شمالی ریاست مینی سوٹا کو 185 ملین ڈالر کی وفاقی فنڈنگ روک چکی ہے، جس پر ڈیموکریٹک حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔
دوسری جانب سیاسی مبصرین کے مطابق اس اقدام کو امریکا میں سیاسی انتقامی کارروائی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو وفاق اور ریاستوں کے تعلقات میں مزید کشیدگی کا باعث بن سکتا ہے۔







