بیان کے مطابق سفارتخانوں کو آپریشنل اور اسٹریٹجک وجوہات کی بنیاد پر بند کیا جا رہا ہے، جو متعلقہ ممالک کی بدلتی سیاسی صورتحال اور فن لینڈ کے ساتھ محدود تجارتی و اقتصادی روابط سے جڑی ہیں۔ یہ فیصلہ فن لینڈ کے بیرونِ ملک سفارتی مشنز کے نیٹ ورک کے اسٹریٹجک جائزے کا حصہ ہے۔
The Ministry for Foreign Affairs is reforming its network of missions abroad. We will open commercial offices in some locations where Business Finland previously had an office. We are also closing embassies in Islamabad, Kabul and Yangon. Press release ⬇️https://t.co/yM7gNjV7EM
— MFA Finland 🇫🇮 (@Ulkoministerio) November 28, 2025
وزارتِ خارجہ نے وضاحت کی کہ اس جائزے میں فن لینڈ کی خارجہ و سلامتی پالیسی کے اہداف، قومی مفادات اور برآمدات کے فروغ کی ضروریات کو مدِنظر رکھا گیا، تاکہ سفارتی وسائل اُن ممالک اور خطوں پر مرکوز کیے جا سکیں جو فن لینڈ کے لیے زیادہ تزویراتی اہمیت رکھتے ہیں۔
فن لینڈ کی وزیرِ خارجہ ایلینا والٹونن نے کہا کہ فن لینڈ مستقبل کے چیلنجز سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے اپنے بیرونِ ملک سفارتی نیٹ ورک کو منظم انداز میں بہتر بنا رہا ہے۔
اُن کے مطابق بدلتے ہوئے آپریشنل ماحول میں یہ فیصلے فن لینڈ کو زیادہ مضبوط، مسابقتی اور اپنی سفارتی ترجیحات کے مطابق مؤثر خارجہ پالیسی چلانے میں مدد دیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 2012 میں بھی فن لینڈ نے مالی مسائل کے باعث پاکستان میں اپنا سفارتخانہ بند کر دیا تھا، تاہم 2022 میں یہ مشن دوبارہ کھول دیا گیا تھا, جب کہ 2023 میں سویڈن نے بھی سیکیورٹی خدشات کے باعث اسلام آباد میں اپنا سفارتخانہ غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا تھا۔






