فرانسیسی وزیرِ خارجہ جین نویل بارو نے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام غزہ جانے والے فلوٹیلا کے ارکان کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک پر عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے غصے کی عکاسی کرتا ہے۔
فرانسیسی وزیرِ خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں لکھا کہ آج سے اتمر بن گویر کے فرانسیسی سرزمین میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
France has banned Israeli National Security Minister Itamar Ben-Gvir from entering French territory, French Foreign Minister Jean-Noel Barrot says, citing what he described as the minister’s “unacceptable actions” toward French and European citizens aboard the Global Sumud… pic.twitter.com/maQniG1jLl
— Al Arabiya English (@AlArabiya_Eng) May 23, 2026
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے اطالوی ہم منصب کے ساتھ مل کر یورپی یونین سے بھی اتمر بن گویر کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مغربی حکومتوں کی جانب سے اس وقت شدید ردعمل سامنے آیا جب اتمر بن گویر نے ایک ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے غزہ جانے والے فلوٹیلا کے کارکنان کا مذاق اڑایا۔ بعد ازاں بعض کارکنان نے الزام عائد کیا کہ حراست کے دوران ان پر جسمانی تشدد بھی کیا گیا۔






