سویڈن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران سے مذاکرات پاکستانی کی ثالثی میں ہو رہے ہیں۔ ایران کے ساتھ ڈیل ہماری پہلی ترجیح ہے، امریکا سے معاہدہ کرنے کے لیے ایران کو فیصلہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے ایران سے معاہدہ طے پا جائےگا اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ ہم معاہدے پر کام کررہے ہیں، ہمارے پاس پلان بی بھی موجود ہے۔
As #Pakistan’s military chief Asim Munir departed for #Iran to advance his mediation efforts, #US Secretary of State Marco Rubio says the fundamentals of any deal remain the same that Tehran can’t have a nuclear weapon and its attempt to impose a tolling system in the Strait of… pic.twitter.com/EuuDPwdiPD
— Ayaz Gul (@AyazGul64) May 22, 2026
مارکو روبیو نے کہا کہ ایران کو ٹولنگ سے روکنے کے لیے ضروری عالمی اتفاق رائے کی ہر ممکن کوشش کر رہے، ایران کو ٹول ٹیکس نظام سے روکنے کے لیے اقوام متحدہ پلیٹ فارم کا بھی استعمال کررہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا، یورینیم افزودگی اور آبنائے ہرمز کے مسئلے کو حل کریں گے۔







