غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں تباہ کن جنگی صورتحال کے باوجود طلبہ و طالبات نے ہمت نہیں ہاری اور مشکل ترین حالات میں بھی اپنی تعلیمی جدوجہد جاری رکھی۔
رپورٹ کے مطابق امسال انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں 11 طالبات نے مجموعی طور پر 99 فیصد نمبر حاصل کیے، جس کے بعد غزہ کے باسیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ تباہ شدہ گھروں اور بکھرے ملبے کے درمیان کامیاب طالبات کے خاندانوں نے ایک دوسرے کو مبارکبادیں دیں اور محدود وسائل میں خوشی کا اظہار کیا۔
مزیدپڑھیں:افغانستان میں ہر 10 میں سے 9 خاندان بھوک یا قرض میں مبتلا ہیں، یو این رپورٹ
واضح رہے کہ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ انٹرمیڈیٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے بڑی تعداد میں طالب علم اسرائیلی بمباری میں شہید ہو چکے ہیں، تاہم ان کی محنت اور کامیابیاں آج بھی فلسطینی عوام کے لیے امید کی علامت بنی ہوئی ہیں۔







