میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کی خبر رساں ایجنسی صنعا نے کہا ہے کہ تین فوجی گاڑیوں پر مشتمل اسرائیلی قابض فوج نے شمالی قنیطرہ کے دیہی علاقوں میں الکسرات روڈ کے ساتھ پیش قدمی کی اور ایک عارضی چوکی قائم کر لی۔

بعد ازاں جبتہ الخشاب کے مقام پر اسرائیلی فوجیوں نے شامی راہگیروں کی تلاشی بھی لی۔

ایجنسی نے مزید کہا کہ اسرائیلی فورسز شمالی قنیطرہ کے گاؤں المشرفا میں بھی داخل ہوئیں، جہاں انہوں نے ایک اور عارضی چوکی قائم کی، شہریوں کی تلاشی لی اور پھر علاقے سے پیچھے ہٹ گئیں۔

علاقے میں جاری خلاف ورزیوں کے دوران اس دراندازی پر شامی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔