میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے امریکی ریاست جنوبی ڈکوٹا میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے احترام میں مذاکراتی عمل کو ایک ہفتے کے لیے روک دیا تھا۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ہمیشہ اپنے مخالفین کا مقابلہ کیا ہے اور انہیں تاریخ کے صفحات میں دفن کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دنیا کی سب سے مضبوط اور طاقتور فوج تشکیل دی اور ہم نے دو عالمی جنگیں جیتیں۔
अयातुल्ला के अंतिम संस्कार वाले हफ्ते में हम ईरान पर बम नहीं गिराएंगे- ट्रंप
— RT Hindi (@RT_hindi_) July 4, 2026
अमेरिकी राष्ट्रपति ने कहा, हमने ईरान की बुरी तरह से धुलाई की। वो बेताब हैं, बहुत बुरी तरह से समझौता करना चाहते हैं। हमने उन्हें अंतिम संस्कार के लिए एक हफ्ते की मोहलत दी क्योंकि हम अच्छे लोग हैं। … pic.twitter.com/LO4K5EKvix
حالیہ عالمی تنازعات کا حوالہ دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے وینزویلا کو ایک دن میں شکست دی اور ایران کو بھی مکمل طور پر زیر کر لیا۔ وہ معاہدہ کرنے کے لیے بے تاب ہیں، وہ دوبارہ استحکام چاہتے ہیں۔ ہم نے انہیں سپریم لیڈر کی آخری رسومات کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی، کیونکہ ہم بااخلاق لوگ ہیں۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ اگر امریکا کی قومی سلامتی کو کسی بھی قسم کا خطرہ لاحق ہوا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور امریکا عالمی سطح پر اپنی برتری برقرار رکھے گا۔






