ایرانی میڈیا کے مطابق قطری وفد مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے اور حالیہ سفارتی پیش رفت پر تبادلہ خیال کے لیے ایران کا دورہ کر رہا ہے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی آئی ایس این اے کے مطابق اس وفد کی قیادت قطر کے وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی کے مشیر کر رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق وفد کا مقصد ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ مذاکرات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینا اور سفارتی عمل کو مزید آگے بڑھانے کے امکانات پر بات چیت کرنا ہے۔
A Qatari delegation arrived in Tehran to advance negotiations between Iran and the US, Iranian media reported
— Anadolu English (@anadoluagency) June 14, 2026
Iranian officials and the Qatari delegation met to review the status of the diplomatic process between the two countries https://t.co/b9dy29SoYJ pic.twitter.com/MX4Iu7XmS2
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ دورہ گزشتہ ہفتے ہونے والے مذاکرات کے تسلسل میں کیا جا رہا ہے۔ قطر طویل عرصے سے ایران اور امریکا کے درمیان ایک اہم ثالثی کردار ادا کرتا رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کے لیے ایک مؤثر سفارتی پل سمجھا جاتا ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق قطری وفد اپنے دورے کے دوران مذاکراتی عمل سے متعلق تازہ ترین پیش رفت، ممکنہ معاہدوں اور مستقبل کے سفارتی اقدامات پر ایرانی حکام سے تبادلہ خیال کرے گا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق قطر کے اس دورے کو خطے میں کشیدگی کم کرنے اور ایران و امریکا کے درمیان ممکنہ مفاہمت کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔






