عرب اور لبنانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے میں ایک لبنانی چینل کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، شہید ہونے والے صحافیوں میں خاتون صحافی فاطمہ فتونی بھی شامل ہیں، جب کہ دوسرے صحافی علی شعیب ہیں۔

دوسری جانب ایران کے خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابراہیم ذوالفقاری نے کہا ہے کہ سلالہ پورٹ کے قریب ایک امریکی کارگو جہاز پر حملہ کیا گیا، جب کہ دبئی میں یوکرین کی اینٹی ڈرون فیکٹری کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں امریکی کمانڈرز اور فوجیوں کی کمین گاہ کو نشانہ بنایا گیا۔ دبئی میں امریکی فوجیوں کے دو مقامات کو ہدف بنایا گیا، جہاں دونوں مقامات پر 500 سے زائد امریکی فوجی موجود تھے۔

ترجمان کے مطابق ان مقامات کو میزائل اور ڈرون حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

بریگیڈیئر جنرل ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا ہے کہ دبئی میں یوکرین کے اینٹی ڈرون سسٹم کے گودام کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا اور امریکی فوج کے پاس ہتھیار ڈالنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوگا۔