یہ بات جرمن وزیرِ خارجہ یوہانس واڈے فُل نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہی۔

یوہانس واڈے فُل کا کہنا ہے کہ انہوں نے اتوار کو ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولے اور اپنے جوہری پروگرام کو ترک کرے۔

جرمن وزیرِ خارجہ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں کہا کہ بات چیت کے دوران انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جرمنی مذاکرات کے ذریعے تنازع کے حل کی حمایت کرتا ہے۔

بیان میں ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے قریبی اتحادی کی حیثیت سے ہمارے مقاصد مشترک ہیں: ایران کو اپنے جوہری ہتھیاروں کے منصوبے کو مکمل اور قابلِ تصدیق انداز میں ترک کرنا ہوگا اور فوری طور پر آبنائے ہرمز کو کھولنا ہوگا۔