سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بن گویر نے کیتسعیوت جیل سے ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیسا میں نے وعدہ کیا تھا، فلوٹیلا شرکا اب سکیورٹی جیل میں ہیں۔ ان کے کپڑے بھی دہشت گردوں جیسے ہیں اور سہولتیں بھی کم سے کم دی جا رہی ہیں۔


انہوں نے کارکنان کو ’دہشت گردوں کے حامی‘ قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ وزیراعظم نیتن یاہو اگر ان افراد کو واپس بھیجیں گے تو یہ ’غلطی‘ ہوگی۔ میرا خیال ہے کہ انہیں چند ماہ تک اسرائیلی جیل میں رکھا جانا چاہیے، کیونکہ اگر یہ واپس گئے تو دوبارہ آ جائیں گے۔

@middleeasteye

“As I promised, those flotilla members, supporters of terrorism, are here in a security prison.” Israeli Minister of National Security Itamar Ben Gvir on Friday spoke from Ktzi ot Prison, where members of the Global Sumud Flotilla are currently being detained and treated as “terrorists”. With roughly 500 participants from different countries aboard at least 42 vessels, the Global Sumud Flotilla set out carrying humanitarian aid in an historic effort to open up a humanitarian corridor in the Gaza strip. It was the largest civilian-led initiative ever to try and break Israel’s illegal blockade of Gaza.

♬ original sound - Middle East Eye
‘‘


واضح رہے کہ بدھ کی رات اسرائیلی بحریہ نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والی 42 کشتیوں پر کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 470 کارکنوں کو گرفتار کیا تھا۔


اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے مطابق اب تک چار کارکنوں کو ملک بدر کیا جا چکا ہے، جب کہ باقیوں کے خلاف ملک بدری کی کارروائی جاری ہے۔