ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ‘اب یہ معاملہ ایک دن پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ آسان ہے، ظاہر ہے’ اور انہوں نے مزید کہا کہ ‘کیونکہ وہ بری طرح دباؤ میں ہیں۔’
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کی جانب سے ردعمل کے طور پر ملک بھر میں امریکی فوجی اڈوں پر کیے گئے حملے اب تک ‘ہماری توقع سے کم’ رہے ہیں،‘ہم سمجھ رہے تھے کہ حملے اس سے دوگنے ہوں گے۔’
واضح رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای امریکی اور اسرائیلی مشترکہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ہفتہ کی صبح ان کے رہائشی کمپاؤنڈ پر فضائی حملہ کیا گیا جس کے بعد ان کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی۔ وہ 86 برس کے تھے۔
مزید پڑھیں: خامنہ ای تاریخ سے مٹ چکے، اسلامی جمہوریہ اپنے انجام کو پہنچ گئی ہے، رضا پہلوی
ایرانی میڈیا کے مطابق خامنہ ای کے قتل کے بعد حکومت نے 40 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کر دیا ہے جبکہ 7 روزہ عام تعطیلات کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سرکاری میڈیا نے بتایا تھا کہ حملوں میں خامنہ ای کی بیٹی، داماد اور پوتا بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اسلامی انقلابی گارڈ کور سے وابستہ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق خامنہ ای کی ایک بہو بھی حملے میں مارے جانے کی خبر ہے۔
ایران نے خامنہ ای کے سینیئر سیاسی مشیر علی شمخانی اور انقلابی گارڈ کے کمانڈر ان چیف محمد پاکپور کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی ہے۔







