انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 23 دسمبر 2025 کو ائیر انڈیا کی پرواز AI186 کے ساتھ پیش آیا۔ وینکوور ایئرپورٹ پر عملے کے ایک رکن نے مبینہ طور پر پائلٹ کو شراب پیتے یا شراب خریدتے ہوئے دیکھا، جس کے بعد حکام کو فوری طور پر آگاہ کیا گیا۔

کینیڈین حکام نے پائلٹ سے مشکوک بو آنے پر فوری طور پر اس کا بریتھ اینالائزر ٹیسٹ کیا، جس میں وہ ناکام رہا۔

بعد ازاں حکام نے پائلٹ کی محفوظ انداز میں فرائض انجام دینے کی صلاحیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے مزید تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا۔

ائیر انڈیا کے ترجمان کے مطابق حفاظتی اصولوں کے تحت متبادل پائلٹ کو پرواز کے لیے تعینات کیا گیا، تاہم نئے پائلٹ کی تعیناتی کے عمل میں وقت لگنے کے باعث پرواز میں تاخیر ہوئی۔

ائیر انڈیا نے تصدیق کی ہے کہ جاری تحقیقات کے نتائج سامنے آنے تک مذکورہ پائلٹ کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے۔