سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے لبنان جنگ بندی کو حزب اللہ کی ثابت قدمی اور اتحاد کا نتیجہ قرار دیا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نےکہا ہم اس جنگ بندی کو احتیاط کے ساتھ دیکھیں گے اور مکمل کامیابی کے حصول تک ایک ساتھ رہیں گے اور اس پیش رفت کو مکمل فتح کے حصول تک محتاط انداز میں آگے بڑھایا جائےگا۔

اسپیکر نے جنگ بندی کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم اپنے عہد پر قائم ہیں اور اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔