برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور اسے قومی نقصان قرار دیا۔
VIDEO | Jammu and Kashmir: 10 army personnel killed after their vehicle plunges into a gorge in Doda district. More details awaited.
— Press Trust of India (@PTI_News) January 22, 2026
(Source: Third Party)#Doda pic.twitter.com/QxuZiotrVh
انڈین فوج کی وائٹ نائٹ کور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ آپریشن کے لیے جانے والی فوجی گاڑی خراب موسم کے دوران ایک نہایت دشوار گزار پہاڑی راستے سے گزر رہی تھی کہ اچانک سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری۔
بیان کے مطابق زخمی فوجیوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
انڈین فوج کے مطابق یہ حادثہ کشمیر اور انڈیا کی شمالی ریاست ہماچل پردیش کی سرحد کے قریب پیش آیا۔ بلند پہاڑی علاقوں میں واقع فوجی ٹھکانوں تک رسائی کے لیے اسی شاہراہ کو استعمال کیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ ڈوڈہ کے پڑوسی ضلع کشتواڑ میں گزشتہ کئی روز سے مسلح عسکریت پسندوں کی موجودگی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔
We are deeply saddened to hear about the loss of Indian Army personnel in a road accident in J&K’s Doda district.
— 🇮🇳CRPF🇮🇳 (@crpfindia) January 22, 2026
We salute their dedication and ultimate sacrifice in the line of duty. Prayers for the speedy recovery of the injured and strength to the bereaved families.…
چند روز قبل عسکریت پسندوں نے محاصرہ کرنے والی فوجی ٹیم پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں پولیس کے اسپیشل آپریشنز گروپ کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا تھا۔
فوج کا کہنا ہے کہ حملہ آور گھنے جنگلات اور دشوار گزار پہاڑی درّوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، تاہم ان کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔






