انہوں نے جمعے کو ان حملوں میں زخمی ہونے والوں سے ملاقات کے دوران بھی کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے پاس موٹی کھال اور کڑوا گوشت ہے، ہم آسان شکار نہیں ہیں۔

ان کا یہ بیان آج ابوظبی ٹی وی پر نشر کیا گیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک، اپنے عوام اور اپنے رہائشیوں کے لیے اپنا فرض انجام دیں گے، جو بھی ہمارے خاندان کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا متحدہ عرب امارات، جو سات امارات پر مشتمل ہے اور جن میں دبئی بھی شامل ہے، ہر کسی کی حفاظت کرے گا۔