متحدہ عرب امارات نے سال 2026 سے عارضی طور پر افغانستان، لیبیا، یمن، صومالیہ، لبنان، بنگلہ دیش، کیمرون، سوڈان اور یوگنڈا کے شہریوں کے لیے سیاحتی اورورکنگ ویزوں کے اجرا کو معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
یو اے ای کی اس نئی ویزا معطلی پالیسی سے نئے درخواست دہندگان متاثر ہوں گے جب کہ موجودہ ویزا ہولڈرز کو بغیر کسی پابندی کے سفر، رہائش اور کام جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے پابندی کی کوئی باضابطہ وضاحت جاری نہیں کی ہے لیکن خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ پابندی قومی سلامتی، صحت عامہ پالیسی،امیگریشن ںظام کو فعال کرنے اور سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے اور اردن کے درمیان ’واحد سرحدی گزرگاہ‘ آج بند کرنے کا اعلان
ان ممالک کے شہریوں کو اگاہ کیا گیا ہے اگلے نوٹس تک نئے کام یا سیاحتی ویزا کے لیے درخواست دینے کی اجازت نہیں ہے۔ معطلی کا دوبارہ جائزہ کب لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے ویزا پابندی والے ممالک کی فہرست میں فی الحال نو ممالک شامل ہیں جو متحدہ عرب امارات کے ویزوں کے لیے درخواست دینے سے روکے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ اگرچہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ پابندی کب ہٹائی جائے گی، لیکن یہ پابندیاں عارضی سمجھی جا رہی ہیں۔







