اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا ہے کہ اس سفر میں وقت کا ضیاع ہو رہا تھا اور ایرانی قیادت کے اندر شدید اختلافات اور ابہام پایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی نہیں جانتا کہ وہاں اصل میں اختیار کس کے پاس ہے، خود ایرانیوں کو بھی معلوم نہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا مضبوط پوزیشن میں ہے، جب کہ ایران کے پاس کوئی مؤثر کارڈ نہیں۔ اگر ایران مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو اسے خود رابطہ کرنا ہوگا۔
خیال رہے کہ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور خطے میں سفارتی کوششیں جاری ہیں، جن میں پاکستان بھی ممکنہ ثالث کے طور پر کردار ادا کر رہا ہے۔







