اسرائیلی وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایران کے ساتھ جنگ کے دوران متحدہ عرب امارات کا خفیہ دورہ کیا، جہاں انہوں نے اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔
بیان کے مطابق اس دورے کے نتیجے میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات میں تاریخی پیش رفت ہوئی۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں میں امریکی حکام نے بھی تصدیق کی کہ ایران کے ساتھ جنگ کے دوران اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کو آئرن ڈوم دفاعی نظام اور اسے چلانے کے لیے فوجی اہلکار فراہم کیے تھے۔
Prime Minister s Office Statement:
— Prime Minister of Israel (@IsraeliPM) May 13, 2026
In the midst of Operation Roaring Lion, Prime Minister Benjamin Netanyahu secretly visited the United Arab Emirates, where he met with UAE President Sheikh Mohamed bin Zayed.
رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیا نے بھی جنگ کے دوران کم از کم دو مرتبہ متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک نے ایک بڑے ایرانی پیٹروکیمیکل مرکز پر حملے کے لیے بھی باہمی تعاون کیا۔






