ایرانی حکومت کے مطابق مذاکرات کے دوران کئی اہم نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا، لیکن حتمی معاہدے تک پہنچنے میں ابھی وقت درکار ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کی ٹیکنیکل ٹیمیں بدستور رابطے میں ہیں اور مختلف دستاویزات کا تبادلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ طویل مذاکرات ایک حساس اور فیصلہ کن مرحلے میں ہوئے، جہاں دونوں جانب سے کچھ پیش رفت بھی سامنے آئی، تاہم بنیادی اختلافات ابھی برقرار ہیں۔


تجزیہ کاروں کے مطابق مذاکرات کا جاری رہنا خود ایک مثبت اشارہ ہے، کیونکہ حالیہ کشیدہ صورتحال میں بات چیت کا تسلسل ہی کسی ممکنہ جنگ بندی یا بڑے معاہدے کی بنیاد بن سکتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ مذاکرات ایک ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب خطے میں کشیدگی عروج پر ہے، اور عالمی برادری کی نظریں اسلام آباد میں جاری سفارتی کوششوں پر مرکوز ہیں۔