تفصیلات کے مطابق ٹکر کارلسن نے اپنے پروگرام میں انکشاف کیا کہ سعودی عرب اور قطر نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹس کو گرفتار کیا ہے، جن پر ان ممالک میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کا الزام ہے، تاکہ ان خلیجی ممالک میں مزید بے چینی پھیلائی جا سکے اور موجودہ کشیدگی کو وسیع کیا جا سکے۔
Tucker Carlson explains how the Israeli occupation is sowing chaos among America s closest Arab allies, revealing that Mossad agents were arrested for planning bombings in Qatar and Saudi Arabia. pic.twitter.com/mbJveNGxC3
— PALESTINE ONLINE 🇵🇸 (@OnlinePalEng) March 3, 2026
ٹکر کارلسن نے مزید کہا کہ اسرائیل نہ صرف ایران کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے بلکہ خلیجی ممالک جیسے قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، عمان اور کویت کو بھی اپنے مقاصد کے لیے نشانہ بنا رہا ہے اور اس سلسلے میں وہ کسی حد تک کامیاب بھی ہو چکا ہے۔
دوسری جانب اب تک سعودی عرب، قطر یا اسرائیل کی جانب سے اس دعوے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ کسی بھی بڑے بین الاقوامی خبر رساں ادارے نے بھی اس حوالے سے کوئی مستند رپورٹ شائع نہیں کی ہے۔






