خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق عہدے دار نے صدر ٹرمپ کے حوالے سے کہا کہ ’انہیں یہ تجاویز پسند نہیں آئیں‘۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کرولائن لیویٹ نے اس سے قبل بتایا تھا کہ صدر ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز پر اپنی قومی سلامتی ٹیم کے ساتھ غور کیا ہے۔

امریکی ویب سائٹ ایگزیوس کے مطابق ایران نے پاکستان کی ثالثی کے ذریعے امریکہ کو آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور جنگ کے خاتمے سے متعلق ایک نئی تجویز دی ہے۔

ادھر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی حالیہ دنوں میں دو مرتبہ پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں، جہاں انہوں نے اعلیٰ پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کیں، جن میں جنگ بندی اور ممکنہ مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔