ممدانی جواب دینے ہی والے تھے کہ صدر ٹرمپ نے برجستہ کہہ دیا۔ اگر ممدانی مجھے فاشسٹ کہیں تو بھی مجھے برا نہیں لگے گا۔ کہنا وضاحت کرنے سے آسان ہے، اور مجھے اس سے کوئی اعتراض نہیں۔

سیاسی مشاہدین کے مطابق یہ لمحہ سنجیدگی کے درمیان ایک حیران کن وقفہ تھا، جس نے ملاقات کو ایک الگ رنگ دے دیا۔

بعدازاں صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں ملاقات کو مثبت اور بامعنی قرار دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ممدانی نیویارک کے معاملات صاف گوئی اور ذمہ داری کے ساتھ چلائیں گے اور یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی تاکہ وہ عوام کی توقعات پر پورا اتر سکیں۔

واضع رہے کہ ٹرمپ نے ہلکے انداز میں یہ بھی کہا۔ جتنی بہتر وہ نیویارک چلائیں گے، میں اتنا ہی خوش رہوں گا۔