ایرانی میڈیا کے مطابق ایران پانی کے بدترین بحران سے دوچار ہے اور حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر ملک میں خشک سالی جاری رہی تو تہران، جو 1 کروڑ سے زائد آبادی والا شہر ہے، جلد ہی ناقابل رہائش ہو سکتا ہے۔
ایرانی خواتین نے امام زادہ صالح کے مزار پر بارش کے لیے دعائیں کیں جبکہ صدر مسعود پیزشکیان نے کہا کہ اگر دسمبر تک بارشیں نہ آئیں تو حکومت کو تہران میں پانی کی فراہمی کے لیے فوری منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ نے سعودی عرب کے لیے دفاعی پیکیج کی منظوری دے دی،امریکی میڈیا
صدر نے مزید کہا کہ اگر راشن کا بندوبست بھی کر لیا جائے لیکن بارش نہ ہو تو پانی بالکل ختم ہو جائے گا اور شہریوں کو تہران چھوڑنا پڑ سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی کا بحران صرف کم بارشوں کی وجہ سے نہیں بلکہ کئی دہائیوں کی بدانتظامی، بشمول ڈیموں کی اوور بلڈنگ، غیر قانونی کنوؤں کی کھدائی اور غیر مؤثر زرعی طریقوں کے نتیجے میں پیدا ہوا ہے، جس سے ملک کے پانی کے ذخائر شدید متاثر ہوئے ہیں۔







