ایرانی میڈیا کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے ٹیلیگرام اکاؤنٹ پر جاری تحریری پیغام میں کہا کہ ایران اپنے شہید رہنما کے راستے پر ثابت قدم رہے گا اور تمام شہدا کے خون کا انتقام لے گا۔
انہوں نے کہا کہ شہید رہنما اور دونوں جنگوں کے تمام شہدا کے خون کا بدلہ مجرم اور رسوا قاتلوں سے لینا ہمارا عہد ہے۔ یہ انتقام ایرانی قوم کی خواہش ہے اور ہر صورت پورا ہو کر رہے گا۔
مجتبیٰ خامنہ ای نے مزید کہا کہ ان جرائم کے ذمہ دار افراد کی نشاندہی ہو چکی ہے اور وہ اپنی قبروں تک سکون سے نہیں پہنچ سکیں گے۔ ہم رہیں یا نہ رہیں، یہ وعدہ ضرور پورا ہوگا اور بہت جلد دنیا بھر کے آزاد انسان اس مشن کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
In this new written message, read out on state television after Ali Khamenei s funeral, #Iran s regime s supreme leader Mojtaba Khamenei promises vengeance, "We pledge to avenge the blood of the martyred leader and all the martyrs of these two wars from the criminal and… pic.twitter.com/uMhcbPYJHZ
— Jason Brodsky (@JasonMBrodsky) July 11, 2026
یہ بیان آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین کے بعد سامنے آیا ہے۔ یاد رہے کہ علی خامنہ ای 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ فضائی حملوں کے ابتدائی گھنٹوں میں تہران میں اپنے رہائشی و دفتری کمپاؤنڈ پر حملے کے دوران شہید ہوئے تھے۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج دشمن کی ہر نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ساحلی علاقوں، جزیروں، سرحدوں اور دیگر حساس مقامات پر سیکیورٹی فورسز مکمل طور پر چوکس ہیں اور ایران کی سلامتی اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایرانی قوم اپنی مسلح افواج کی ثابت قدمی، قربانیوں اور دفاعِ وطن کے لیے انجام دی گئی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔







