اسی رات 11 بجے دوسرا واقعہ پیش آیا جب انہوں نے ایک اور خاتون کو دوسرے ہوٹل میں بلایا۔ وہاں اسے بازوؤں سے پکڑ کر گھسیٹا گیا اور اس سے 800 ڈالر، دو موبائل فون اور پاسپورٹ چھین لیا گیا۔ متاثرہ خاتون کو دھمکی دی گئی کہ وہ کمرے سے باہر نہ نکلے۔

یہ واردات اس وقت بے نقاب ہوئی جب دوسری متاثرہ نے اگلے روز ایک شخص کو واقعے کی تفصیل بتائی جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔

سماعت کے دوران دونوں ملزمان نے عدالت سے نرمی کی اپیل کی۔ ایک نے بتایا کہ اس کے والد گزشتہ سال وفات پا گئے تھے اور گھر کی مالی حالت کمزور ہے، اس لیے یہ قدم اٹھایا۔ دوسرے نے کہا کہ اس کی بیوی اور بچہ بھارت میں اکیلے ہیں اور وہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہے۔

سنگاپور کے قوانین کے مطابق ڈکیتی کے دوران کسی کو زخمی کرنے پر مجرم کو کم از کم 12 کوڑوں اور پانچ سے بیس سال تک قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔