اپنی سوشل میڈیا سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ہمیں تھوڑا سا مزید وقت مل جائے تو ہم آسانی سے آبنائے ہرمز کو کھول سکتے ہیں، تیل حاصل کر سکتے ہیں اور بے پناہ دولت کما سکتے ہیں۔ یہ دنیا کے لیے ایک گہرا فائدہ (تیل کا کنواں) ثابت ہوگا۔
توانائی کا بحران نہ صرف تیل بلکہ گیس اور فرنس ائل پر بھی اثر انداز ہوتا ہے جس کی وجہ سے بجلی کی قیمتوں کے اوپر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔ اسی لیے حکومت مارکیٹوں کے اوقات میں تبدیلی اور بچت کے دیگر اقدامات پر صوبوں سے مشاورت کر رہی ہے۔
— Awais Leghari (@akleghari) April 3, 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہم نے عوام کو اس…
صدر ٹرمپ نے اس سے قبل بھی کئی مرتبہ آبنائے ہرمز کے حوالے سے مختلف موقف اختیار کیا ہے اور تجویز دی تھی کہ مغربی ممالک کو چاہیے کہ وہ اس اہم شپنگ روٹ سے تیل کی ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے اپنی عسکری طاقت کا استعمال کریں۔






