امریکی میڈیا کے مطابق اس منصوبے کی قیادت خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کر رہے ہیں، جو پسِ پردہ روسی سفیر اور یوکرینی صدر کے سیکیورٹی ایڈوائزر سے مذاکرات بھی کر چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان جنگ کو روکنے کے لیے 28 نکاتی روڈ میپ تشکیل دیا جا رہا ہے جس میں یوکرین کے لیے امن اور سیکیورٹی گارنٹی بھی شامل ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس خفیہ منصوبے میں یورپ کی مجموعی سلامتی اور مستقبل میں امریکا کے روس اور یوکرین کے ساتھ تعلقات کا فریم ورک بھی شامل ہوگا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر یہ روڈ میپ آگے بڑھتا ہے تو یوکرین جنگ کے حل کی جانب یہ اہم پیش رفت ثابت ہوسکتی ہے۔







