امریکی جریدے بلومبرگ کے مطابق صدر ٹرمپ اور سعودی ولی عہد ایف-35 جنگی طیاروں کی تاریخی ڈیل کے قریب ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک منگل کے روز اقتصادی اور دفاعی معاہدوں پر دستخط کرسکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان کا یہ دورہ واشنگٹن کے ساتھ دفاعی اور ٹیکنالوجی شراکت داری کو مضبوط بنانے کی کوشش ہے، جس کا مقصد سعودی عرب کی سیکیورٹی، دفاعی صلاحیتوں اور معیشت کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ میں انسانی امداد پر سے تمام پابندیاں فوری طور پر ختم کی جانی چاہئیں، برطانوی وزیرِاعظم


مزید یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران اسرائیل۔سعودی تعلقات کی بحالی کا معاملہ بھی زیرِ غور آنے کا امکان ہے، جسے خطے کی سیاست اور مستقبل کے سفارتی تعلقات کے لیے غیر معمولی اہمیت حاصل ہوگی۔