اپنے بیان میں میلونی نے کہا کہ میں صدر ٹرمپ کے الفاظ کو ناقابل قبول سمجھتی ہوں۔ پوپ کیتھولک چرچ کے سربراہ ہیں اور ان کا امن کی بات کرنا اور ہر قسم کی جنگ کی مذمت کرنا بالکل درست اور فطری ہے۔

خیال رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ کی جانب سے پاپ لیو پر تنقید نے اٹلی میں شدید ردعمل پیدا کیا ہے۔

واضح رہے کہ میلونی وہ واحد یورپی رہنما تھیں جنہوں نے 2025 میں ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کی تھی، تاہم اس بار انہوں نے کھل کر ان کے بیان کی مخالفت کی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ردعمل نہ صرف اٹلی میں عوامی جذبات کی عکاسی کرتا ہے بلکہ یورپی قیادت میں بڑھتی ہوئی بے چینی کو بھی ظاہر کرتا ہے، جہاں مذہبی اور اخلاقی معاملات پر سخت مؤقف اختیار کیا جا رہا ہے۔