سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران کے حملوں کی مذمت کی گئی اور خلیجی ممالک کی جانب سے پیش کردہ مسودۂ قرارداد کے حق میں 13 ووٹ آئے۔

ایران کے حملوں کی مذمت سے متعلق اس قرارداد پر چین اور روس اجلاس میں غیر حاضر رہے۔

بحرین کے مندوب نے بتایا کہ ایرانی حملوں کی مذمت کے لیے پیش کی گئی قرارداد کو 135 ممالک نے شریک معاونت فراہم کی۔ ان کے مطابق پاکستان بھی خلیجی ممالک کی جانب سے ایران کے خلاف پیش کی گئی اس قرارداد کا شریک معاون تھا۔

اقوام متحدہ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی قرارداد کو 135 شریک معاونین کی حمایت حاصل ہوئی۔ اس سے قبل ایبولا کے حوالے سے پیش کی گئی قرارداد کو 134 ممالک کی حمایت حاصل تھی۔

اطلاعات کے مطابق اب روس کی جانب سے اقوام متحدہ میں پیش کی جانے والی ایک اور قرارداد پر بھی ووٹنگ متوقع ہے۔