غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ واشنگٹن روس کے ساتھ کسی بھی قسم کے تجارتی یا معاشی رابطوں کو برداشت نہیں کرے گا، اور اس سلسلے میں امریکہ مزید سخت اقدامات لینے سے دریغ نہیں کرے گا۔
انہوں نے یہ بھی عندیہ دیا کہ ایران کو بھی جلد پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امریکی مفادات کے خلاف جانے والے ممالک پر دباؤ بڑھایا جائے گا۔
دوسری جانب کانگریس میں ری پبلکن رہنما روس کے ساتھ کاروبار کرنے والے ممالک کے خلاف مزید سخت قانون سازی پر غور کر رہے ہیں، جس کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے اقتصادی پابندیاں مزید بڑھائی جا سکتی ہیں۔







