سیکرٹری جی بی اسمبلی کے مطابق اسمبلی کا 42 واں اجلاس ، جس کا تیسرا اور اختتامی سیشن ہے ،آج دوپہر 2 بجے طلب کیا گیا ہے، جس کے بعد اسمبلی آج ہی اپنی مدت کے اختتام پر تحلیل ہو جائے گی۔
موجودہ اسمبلی 15 نومبر 2020 کے عام انتخابات کے نتیجے میں وجود میں آئی تھی جبکہ آئندہ انتخابات وفاقی الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت کرائے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: بنوں: امن کمیٹی کے دفتر پر خارجیوں کا حملہ، 7 بے گناہ شہریوں کو شہید کردیا
ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے لیے نگراں وزیراعلیٰ کا نام آج ہی سامنے آنے کا امکان ہے، جس کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔







